گجرات جیل میں بارش کا پانی داخل، 170 قیدی لاہور و گوجرانوالہ منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارشوں کے باعث ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور سیشن کورٹ کے احاطے میں پانی داخل ہو گیا، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت 170 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق 100 قیدی جن پر قتل اور سزائے موت کے مقدمات ہیں، انہیں لاہور جیل منتقل کیا گیا، جب کہ 70 خواتین قیدیوں کو گوجرانوالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

latest urdu news

مزید بتایا گیا ہے کہ جیل میں موجود 1000 قیدیوں کو پرانی بیرکوں سے نئی بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں بارش کے پانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس وقت جیل میں تقریباً 1500 قیدی موجود ہیں، جبکہ پانچ روز قبل 200 قیدیوں کو جہلم جیل بھی منتقل کیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ سات روز سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کی اجازت بھی معطل ہے، جس کی بنیادی وجہ انتظامی مشکلات اور خراب موسم بتایا جا رہا ہے۔

گجرات میں 20 گھنٹوں میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، نالے اوورفلو، دریا خطرناک حد تک بلند، پولیس و ریسکیو فورسز ہائی الرٹ

شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی اس ہنگامی صورت حال نے نہ صرف جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو چیلنج کیا ہے بلکہ قیدیوں کی سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش تھمنے اور صورتحال بہتر ہونے تک مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ جیل کے اندرونی حالات قابو میں رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter