69
گجرات کے نواحی علاقے میں ڈکیتی کی افسوسناک واردات کے دوران مسلح افراد نے امام مسجد کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ منگووال کے قریبی گاؤں شیخاں قریشیاں میں پیش آیا، جہاں امام مسجد طاہر یاسین سے گن پوائنٹ پر 45 ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی۔
امام مسجد کے مطابق، وہ مسجد اور مدرسے کے لیے قربانی کی کھالیں جمع کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم اسلحہ بردار افراد نے انہیں روک کر لوٹ لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مقامی افراد نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔