ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر وحید کامران نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ یونین کونسل صبور، چور چک، بنیان اور بزرگوال میں انسدادِ عطائیت کے سلسلے میں مختلف کلینکس کا معائنہ کیا۔
کارروائی کے دوران ایان کلینک، بزرگوال میں ایک ڈسپنسر کو غیر قانونی طور پر ایلوپیتھک پریکٹس کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ کلینک سے بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں، انجیکشنز اور اسٹیروئیڈز برآمد ہونے پر کلینک کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا، جبکہ کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور بھجوا دیا گیا۔
معائنے کے دوران رضا کلینک میں رجسٹرڈ ڈاکٹر موجود تھا، جسے فوری طور پر پی ایچ سی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ شکیل ہومیو کلینک، بنیان میں معمولی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔
گجرات میں انسدادِ عطائیت مہم، ایک جعلی کلینک سیل
محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں عطائیت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
