گجرات: جی ٹی روڈ پر گندگی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا ایکشن، 25 دکانیں سیل کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد نے جی ٹی روڈ کا اچانک دورہ کیا، جہاں صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

معائنے کے دوران ٹائر مارکیٹ اور لاری اڈے کے اطراف صفائی کی صورتحال انتہائی خراب پائی گئی۔ گندگی اور کچرے کے ڈھیر دیکھ کر کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا کو ہدایت دی کہ کچرا پھینکنے میں ملوث 25 دکانوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

latest urdu news

کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ صفائی کے نظام میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، اور جو بھی صفائی کے عمل میں رکاوٹ بنے گا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter