گجرات: گندرہ میں گیٹ اور دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 3 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے نواحی علاقے گندرہ میں حویلی کا گیٹ اور دیوار کھیلتے بچوں پر گر گئے، 3 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی، علاقہ غم سے نڈھال۔

گجرات: تھانہ رحمانیہ کے علاقے گندرہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں بچوں کے کھیل کے دوران حویلی کا گیٹ اور دیوار گرنے سے 3 معصوم بچے جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب خانہ بدوش پٹھان خاندان کے بچے مقامی رہائشی شفاقت علی کی حویلی کے گیٹ پر جھول رہے تھے۔

latest urdu news

عینی شاہدین کے مطابق، بچے گیٹ سے لٹک کر کھیل رہے تھے کہ اچانک زنگ آلود گیٹ اور اس سے جڑی ہوئی دیوار بچوں پر آ گری۔ اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان فوری طور پر بچوں کو ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال لے گئے، جہاں تین بچوں کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ دیگر تین زخمی بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد پورا علاقہ غم کی فضا میں ڈوب گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حویلی کی دیوار اور گیٹ خستہ حال تھے، جن کی مرمت کی کبھی کوشش نہیں کی گئی، جبکہ متاثرہ بچے غریب خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو عارضی جھونپڑیوں میں مقیم تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ شفاقت علی اور اہلِ خانہ سے ابتدائی بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter