گجرات کے متعدد علاقوں سے تاحال پانی نہ نکالا جا سکا، نکاسی کا گرینڈ آپریشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: حالیہ شدید بارشوں کے باعث پانی میں گھرے گجرات شہر میں نکاسی آب کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، تاہم پانچ روز گزرنے کے باوجود شہر کے متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچہری روڈ، جناح روڈ، رحمان شہید روڈ، جلالپورجٹاں روڈ، محلہ شاہ حسین، غریب پورہ اور محلہ بخشو سمیت کئی علاقوں میں اب تک پانی نکالا نہیں جا سکا۔ شہریوں کو آمدورفت اور روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر گجرات کے مطابق شہر کے فوارہ چوک، ریلوے روڈ، اسکلر روڈ، نور پور شرقی روڈ، ٹمبل بازار، مچھلی چوک اور گلزار مدینہ چوک سمیت کئی علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے، اور اب تک پانی سے متاثرہ 50 فیصد علاقے کلیئر کیے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کل سے گجرات شہر میں اسکول اور کالج دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ گجرات میں نکاسی آب کا عمل ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے پانچ شہروں سے واسا کی مشینری گجرات منتقل کی گئی ہے تاکہ آپریشن میں تیزی لائی جا سکے۔

شدید بارشوں سے گجرات میں ناگہانی صورتحال، پنجاب کے 25 اضلاع متاثر، ڈی جی پی ڈی ایم اے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے بعد حکومت گجرات سمیت دیگر متاثرہ شہروں میں نکاسی آب اور سیوریج کا جدید نظام متعارف کروائے گی تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter