5
گجرات: محلہ شاہ حسین کے رہائشی ابراہیم اربن فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں رضاکارانہ مدد فراہم کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جامع شہادت نوش کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم آج صبح ڈھکی چوک قابلی گیٹ کے علاقے میں متاثرہ گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف تھے۔ وہ ڈاکٹر طارق کے گھر کے باہر موٹر پمپ لگا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گئے۔
ابراہیم کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اہلِ علاقہ اور متاثرین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
ملہو کھوکھر اور ڈی سی بند میں شگاف ڈالنے کی کوشش، مقدمہ درج
ابراہیم نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد دن رات متاثرین کی خدمت میں وقت گزارا، اور اپنی جان قربان کر کے دوسروں کو سہولت دینے کی مثال قائم کر دی۔ اہلِ علاقہ، سماجی حلقوں اور رشتہ داروں نے ان کی بے لوث خدمات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔