گجرات میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک، ریسکیو آپریشن جاری ہے: چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات میں سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لمحہ بہ لمحہ ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور تمام متاثرہ علاقوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

شافع حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جہاں جہاں پانی داخل ہوا ہے وہاں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

چوہدری شافع حسین نے اس بات پر زور دیا کہ پوری دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے، اور ہمیں بھی اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مستقبل میں ایسے قدرتی آفات سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو ریلیف، خوراک، پانی اور طبی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں اور ریسکیو ٹیمیں ہر وقت متحرک رہیں تاکہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter