341
گجرات کی تحصیل نور پور شرقی میں گھریلو جھگڑے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ مل کر چھوٹے بیٹے کی گردن کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق ملزم یونس اپنے چھوٹے بیٹے کے رویے اور نشہ کرنے کی عادت سے سخت پریشان تھا، جس کے باعث آئے روز گھر میں جھگڑے ہوتے تھے۔ گزشتہ شب جھگڑے کے دوران یونس نے بڑے بیٹے کی مدد سے چھوٹے بیٹے کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے ابتدائی تفتیش شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔