گجرات: ای پی اے کی انسدادی کارروائیوں کی رپورٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے ای پی اے کی ٹیموں نے مختلف صنعتی یونٹس اور بھٹوں کا معائنہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 15 معائنے کیے گئے جن میں ایک یونٹ کو ماحولیاتی قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا، جبکہ ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

latest urdu news

پلاسٹک بیگز کے خلاف جاری مہم کے دوران 25 کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی میں 25 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 7 گاڑیوں کو خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ مجموعی طور پر 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter