گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی صدام حسین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں مشرف بیگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی جانب سے دسمبر 2025ء میں شروع ہونے والی الیکٹرک بس سروس کے لیے الیکٹرک بس اسٹاپس، مجوزہ روٹس اور مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران 28 الیکٹرک بسوں کے لیے بس اسٹاپس کی تعمیر کے مجوزہ مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ بس اسٹاپس کی تعمیر اور ضروری سہولیات کی فراہمی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا مقصد شہریوں کو صاف، جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیر صدارت انسداد اسموگ اقدامات پر اہم اجلاس
ان کا کہنا تھا کہ ضلع گجرات میں 28 نئی الیکٹرک بسوں کی سروس کا آغاز دسمبر سے کیا جا رہا ہے جو عوام کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت مہیا کرے گی۔