گجرات: نشہ آور بسکٹ کے ذریعے مسافر سے لوٹ مار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو حکام کے مطابق ایک شخص سید وارث کمال، ولد نسیم طاہر، عمر 27 سال، رہائشی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، جو دینہ سے فیصل آباد بس کے ذریعے سفر کر رہا تھا، کے ساتھ ایک خطرناک واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ شخص کے مطابق ساتھ والی سواری کے مسافر نے اسے نشہ آور بسکٹ کھلا دیا اور اس کا بیگ لوٹ کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شاہین چوک گجرات میں اتار دیا۔

latest urdu news

ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور متاثرہ شخص کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا۔

گجرات: پولیس سرکل سرائے عالمگیر کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی ذاتی اشیاء اور خوراک کی حفاظت کریں اور مشکوک رویے والے افراد سے محتاط رہیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter