گجرات: ڈنگہ روڈ پر ہائی ایس الٹ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 گجرات کے مطابق، آج صبح وینس گاؤں کے قریب ایک مسافروں سے بھری ہائی ایس وین الٹ گئی۔

ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی، جس دوران گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

latest urdu news

حادثے کے نتیجے میں 6 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور صورتحال پر قابو پایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter