گجرات: دولت نگر میں مسلح ڈکیتی، 90 لاکھ روپے کا نقصان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے دولت نگر میں مسلح افراد مویشی ڈیرے سے ٹریکٹر، 10 بھینسیں، موبائل فونز اور سی سی ٹی وی سامان لوٹ کر فرار، مقدمہ درج۔

گجرات، دولت نگر کے علاقے فتح پور میں مسلح ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے مطابق 10 اگست 2025 کی دوپہر تقریباً تین بجے نامعلوم مسلح افراد نے روبینہ کوثر کے مویشی ڈیرے پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے پسٹل کے زور پر ڈیرے کے ملازمین کو یرغمال بنایا اور ٹریکٹر (نمبر BNJ/6988)، دس بھینسیں، دو موبائل فونز، ڈی وی آر اور سی سی ٹی وی کیمرے لوٹ لیے۔

چوری شدہ سامان کی کل مالیت تقریباً 90 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ نمبر 472/25 بجرم دفعہ 395 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گجرات: موٹر سائیکل چوریاں جاری، مزید 3 وارداتیں

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter