گجرات، کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے گاؤں مہسم میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر فائرنگ، فاخر مظہر جاں بحق، بھائی اور ماموں زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

گجرات،تھانہ دولت نگر کی حدود میں گاؤں مہسم کے کرکٹ گراؤنڈ میں گزشتہ شام کھیل کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران نوجوانوں میں تلخ کلامی بڑھنے پر اچانک فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں فاخر مظہر ولد مظہر حسین شدید زخمی ہوا اور موقع پر دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے مقتول کا بھائی طاہر بھی شدید زخمی ہوا جبکہ ان کا ماموں مہر یاسر بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، واقعہ کے بعد پولیس تھانہ دولت نگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

زخمی نوجوانوں اور جاں بحق ہونے والے کی لاش کو فوری طور پر قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter