144
دیونہ منڈی، ختنوں کے دوران ڈاکٹر کی مبینہ نااہلی کے باعث 40 دن کے بچے کا عضو ضائع ہونے کے واقعے پر محکمہ صحت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رمضان اینڈ صفدر پولی کلینک کو سیل کر دیا، جہاں ختنے کے دوران سنگین غفلت سامنے آئی تھی۔
واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے کلینک کو موقع پر بند کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی انکوائری میں طبی عملے کی غفلت ثابت ہونے کے امکانات ہیں، تاہم مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انسانی جان یا صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
