گجرات میں CCDکا پولیس مقابلہ، 2 انتہائی مطلوب ڈکیت ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے چند گھنٹوں کے دوران دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

پہلا مقابلہ پبی جنگل، تحصیل کھاریاں کے قریب پیش آیا، جہاں CCD گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے رہائشی عباس اشرف ولد محمد اشرف کو ہلاک کر دیا۔
عباس اشرف کروڑوں روپے کی ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور تھانہ صدر گجرات کی اڑھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی میں مرکزی کردار ادا کر چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق ضلع چنیوٹ میں اس کے سر کی قیمت (ہیڈ منی) بھی مقرر کی گئی تھی۔

latest urdu news

دوسری کارروائی رات گئے گجرات کے ایک اور مقام پر کی گئی، جہاں لاہور کے رہائشی محمد عامر ولد عبدالرحمن کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔
ترجمان CCD کے مطابق محمد عامر کے خلاف درجن سے زائد ڈکیتی، راہزنی، فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔ وہ ماضی میں معصوم شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر چکا تھا، اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں روڈ ڈکیتیوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ انتہائی سنگین نوعیت کا تھا اور ان کی گرفتاری/ہلاکت سے خطے میں جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter