گجرات میں CCD مقابلہ، بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں کے قریب رات گئے پولیس مقابلہ بدنام زمانہ ڈکیت اور منشیات فروش پولیس مقابلے میں پار۔

کھاریاں: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی ٹیم نے رات گئے کھاریاں موہری روڈ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا جہاں پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل سے گر گیا اور اس کے پاس سے شاپنگ بیگ میں چھپی ہوئی ہیروئن برآمد ہوئی۔

latest urdu news

پولیس نے ملزم کی شناخت عدیل بیگ کے طور پر کی ہے جو ٹانڈہ کا رہائشی تھا اور مختلف ڈکیتی اور منشیات فروش مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب، برنالی کے قریب سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی طرف بڑھتے ہوئے دو افراد کو روکنے کا کہا گیا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں عدیل بیگ اپنی ہی ساتھی کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ عدیل بیگ مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے کڑی محنت کی جا رہی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter