گجرات میں انسداد بھیک مہم، 10 بچوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام منتقل کیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے لالہ موسیٰ شہر اور دیگر علاقوں میں انسداد بھیک مہم کے تحت کارروائی کی۔ اس مشترکہ آپریشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے حصہ لیا۔

latest urdu news

مہم کے دوران مجموعی طور پر 10 بچوں کو ریسکیو کیا گیا، جن میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ ریسکیو کیے گئے بچوں کو قانونی اور فلاحی کارروائی کے لیے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ان کی حفاظت اور مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر انسداد بھیک مہم، متعدد بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا

ڈپٹی کمشنر نورالعین نے اس کارروائی کو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معاشرتی بہبود کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter