8
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گجرات صدام حسین کی ہدایات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
گزشتہ روز کی جانے والی اس کارروائی کے دوران 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ ان پر مجموعی طور پر 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں سے غیر قانونی گیس سلنڈر بھی اتار دیے گئے۔
ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے تدارک اور شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
