گجرات میں عطائیت کے خلاف کارروائی، 2 غیر قانونی کلینک سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او ہیلتھ گجرات کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل کھاریاں ڈاکٹر وحید کامران کی سربراہی میں عطائیت کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ہیلتھ ٹیم نے یونین کونسل نور جمال، تحصیل کھاریاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود کلینکس و میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران علی ہومیوپیتھک کلینک پر عطائی غضنفر علی کو بغیر اجازت ایلوپیتھک طریقۂ علاج کرتے پایا گیا۔ ٹیم نے موقع پر کلینک کو سیل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے اور کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور بھجوا دیا۔

latest urdu news

اسی طرح اسامہ کلینک پر عطائی شخص کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہوگیا، تاہم کلینک کو فوری طور پر سیل کر کے ضروری شواہد حاصل کر لیے گئے۔

گجرات میں انسدادِ عطائیت مہم، ایک جعلی کلینک سیل

ڈاکٹر وحید کامران کے مطابق کارروائی کے دوران 3 کلینک اور میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 2 کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عطائیت کے خاتمے تک اس نوعیت کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو غیر تربیت یافتہ افراد سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter