گجرات کے اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا تبادلہ، عبدالقدیر زرکون کو نیا اے سی تعینات کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے مختلف اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات کے اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسسٹنٹ کمشنر شرقپور تعینات کر دیا گیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالقدیر زرکون (PAS/BS-17) جو پہلے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے انہیں تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر گجرات تعینات کیا گیا ہے۔

latest urdu news

اسی طرح دیگر انتظامی تبدیلیوں کے تحتجواد حسین (PMS/BS-17) کو نوشہرہ ورکاں سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد تعینات کیا گیا جبکہ سعدیہ جمال(PMS/BS-17) کو شرقپور کے بجائے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں مقرر کیا گیا ہے ۔ الماس صبیح ساکب (PMS/BS-17) کو 18-حضاری سے تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ثنااللہ (PMS/BS-17) کو اسسٹنٹ کمشنر 18-حضاری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔یہ تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہیں ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter