گجرات: دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود 24 افراد گرفتار، خاتون بھی شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ پنجاب کی جانب سے دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں میں نہانے پر عائد پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے 24 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ صدر کھاریاں، صدر گجرات، صدر سرائے عالمگیر، صدر جلالپور جٹاں، سٹی سرائے عالمگیر، کنجاہ، انڈسٹریل ایریا، ٹوبہ، لالہ موسیٰ اور دیگر تھانوں کی پولیس نے یہ گرفتاریاں کیں۔

latest urdu news

گرفتار افراد دریائے چناب کے شہباز پور اور گجرات ریلوے پل کے قریب، جبکہ نہر اپر جہلم میں ہیڈ جگو، کھوہار، اتووالہ، حاجی چک، مچھیانہ اور ساروکی چوک نانوالی کے آس پاس نہاتے ہوئے پائے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے مون سون کے دوران جان کے ضیاع سے بچنے کے لیے کھلے پانیوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور سرکاری ہدایات کی پابندی کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter