گجرات: جلالپور جٹاں کے قریب فائرنگ کا واقعہ، 26 سالہ نوجوان مقدر عباس جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات، بھاگو وال روڈ، جلالپور جٹاں کے قریب اندوہناک فائرنگ کے واقعے میں 26 سالہ موٹر سائیکل سوار مقدر عباس کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

مقتول کا تعلق گاؤں ریحان سے بتایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پیجوکی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقدر عباس کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جلالپور جٹاں اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مقتول کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یاد رہے کہ گجرات اور اس کے نواحی علاقوں میں حالیہ دنوں میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر شہریوں نے سیکیورٹی اداروں سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری کی امید ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter