جی ٹی ایس چوک گجرات میں فائرنگ، 2 نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے جی ٹی ایس چوک پر جھگڑے کے دوران فائرنگ، دو نوجوان عدیل اور عثمان منظور کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

گجرات: جی ٹی ایس چوک پر مٹھو جوس کارنر کے سامنے پیش آنے والے واقعے میں دو نوجوانوں کو جھگڑے کے دوران گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شدت اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں خالدآباد کے رہائشی ملزمان اسماعیل، باسط اور ایک نامعلوم شخص نے چاہ کھولے کے رہائشی نوجوانوں عدیل اور عثمان منظور پر فائرنگ کر دی۔

latest urdu news

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوانوں کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس تھانہ شاہین نے زخمی عدیل کے کزن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گجرات میں حالیہ دنوں میں جھگڑوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر شہریوں نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter