ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر گاڑیاں کھڑی کرنے والے شو روم سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں کمشنر گوجرانوالہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نوید حیدر شیرازی کے احکامات پر اور ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی ہدایت کے تحت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد گاڑا کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر غیر قانونی گاڑیاں کھڑی کرنے والے تمام شو رومز کو سیل کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

یہ کارروائی اس علاقے میں ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور گرین بیلٹ کو محفوظ بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سے نہ صرف ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ یہ ماحولیاتی حوالے سے بھی نقصان دہ ہے۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کریں تاکہ شہر میں صاف ستھرا اور ماحول دوست ماحول قائم رکھا جا سکے۔

مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی تاکہ شہر کے گرین بیلٹ علاقوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter