جی ٹی روڈ پر خوفناک حادثہ، کار رکشے پر چڑھ دوڑی: 3 جاں بحق، 3 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے رکشے کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ گجرات کے قریب اس وقت پیش آیا جب سواریوں سے بھرا ہوا رکشہ سڑک کے کنارے سواریاں بٹھا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث رکشے پر چڑھ دوڑی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک زخمی اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوا۔

latest urdu news

جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو مزدور شامل ہیں، جن میں محمد اکرم (ساکن گھوٹکی) اور افضال احمد (ساکن رحیم یار خان) شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے حادثے کا مقدمہ کار ڈرائیور کے خلاف درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter