جمعرات, 8 مئی , 2025

گجرات میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج، نجکاری کے خلاف ریلی، حکومت پر کڑی تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے نجکاری پالیسی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

عزیز بھٹی شہید اسپتال سے بھمبر روڈ تک نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پالیسیوں کے خلاف سخت الفاظ درج تھے۔

latest urdu news

مظاہرین نے ریلی کے دوران مختلف مقامات پر رک کر تقاریر کیں، جن میں اسپتالوں کی مجوزہ نجکاری، ڈاکٹرز کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف درج مقدمات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسیوں سے نہ صرف صحت کا نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ ہزاروں سرکاری ملازمین کی روزی بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ او پی ڈیز کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کرتی۔

ریلی میں شریک طبی عملے کا مؤقف تھا کہ وہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، مگر حکومت کی پالیسیوں سے ان کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی مشکل بنا دی گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter