جمعرات, 8 مئی , 2025

ہنگامی صورتحال کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج مؤخر کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ملک میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عزیز بھٹی شہید اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں جاری احتجاجی تحریک وقتی طور پر مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

گجرات: گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ملک میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عزیز بھٹی شہید اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں جاری احتجاجی تحریک وقتی طور پر مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نجکاری کے خلاف احتجاج کو مؤخر کر کے وہ قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کو اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔

latest urdu news

عزیز بھٹی شہید اسپتال میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جہاں طبی عملہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر سروسز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے اپنی جارحیت جاری رکھی تو وہ محاذ پر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، اور بطور شہری اور طبی کارکن، وہ ہر اول دستے میں شامل رہیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter