43
گجرات کے گاؤں رتی میں نامعلوم چور پولیس اہلکار کے ڈیرے سے دو بکریاں لے اڑے، تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔
گجرات،گاؤں رتی میں پولیس اہلکار کے ڈیرے سے دو بکریاں چوری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار محمد وقاص کے ڈیرے سے نامعلوم چور رات کے وقت دو بکریاں کھول کر لے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر گجرات کی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متاثرہ اہلکار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ بکریوں کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گجرات اور گردونواح میں پالتو جانوروں کی چوری کے واقعات میں حالیہ دنوں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر شہریوں نے متعلقہ حکام سے سکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔