6
9 مئی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکنِ پنجاب اسمبلی سلیم سرور جوڑا سمیت تقریباً 30 ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جج تہذیب الحسن نے سپریم کونسل کے رہنما شمشاد اللہ ملہی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ مقدمہ تھانہ اے ڈویژن گجرات میں درج نمبر 108/23 کے تحت زیرِ سماعت تھا، جس میں سلیم سرور جوڑا اور دیگر ملزمان پر 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
عدالت نے شواہد اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس پر تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا گیا۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے۔