17
گجرات میں موٹر سائیکل چور گینگ کی کارروائیاں جاری ،ایک ہی روز میں 5 موٹر سائیکل غائب کر دیے گئے۔
سروس موڑ، بٹر موڑ،محلہ چاہ ترنگ،تارا گڑھ اور سمبلی موڑ سے موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سروس موڑسے گاؤں لاٹیاں کے رہائشی کا موٹر سائیکل چوری ہوا۔بٹر موڈ سے شادیوال کے رہائشی کی موٹر سائیکل غائب کر دی گئی۔
محلہ چاہ ترنگ سے کالووال کے رہائشی کی موٹر سائکل چوری ہو گئی ۔تارا گڑھ سے ملکو وال کے رہائشی کی موٹر سائیکل نامعلوم چور اڑا لے گئے۔
عزیز بھٹی شہید اسپتال سے موٹر سائیکل چوری
سمبلی جٹاں کے قریب سے سیالکوٹ کے رہائشی کی موٹر سائیکل چور گینگ کا نشانہ بن گئی۔
پولیس تھا نہ سول لائن، لاری اڈا، کنجاہ، صدر گجرات اور ٹانڈہ نے شکایات پر مقدمات درج کر لیے۔
