نکاسیٔ آب میں رکاوٹ ڈالنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے یونین کونسل نمبر 11، جی ٹی روڈ کے اطراف میں نکاسیٔ آب کے نظام کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نالوں سے ریت اور کچرے سے بھری درجنوں بوریاں برآمد کی گئی ہیں، جو ملحقہ آبادیوں میں پانی کی نکاسی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی تھیں۔

latest urdu news

ضلعی انتظامیہ کی بروقت نشاندہی پر میونسپل کارپوریشن (ایم سی) اور واسا کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نالوں کی صفائی کی اور تمام بوریاں نکال لیں۔ حکام کے مطابق یہ قدم نکاسیٔ آب کے بگڑتے ہوئے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر ضروری تھا۔

انتظامیہ نے اس اقدام کو ارادتاً تخریب کاری قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنتی ہیں، خاص طور پر بارش کے دنوں میں جب پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

گجرات میں زندگی معمول پر آنے لگی، نشیبی علاقوں میں تاحال پانی موجود

اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter