اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تعریفی شیلڈ پیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: جمخانہ گجرات میں اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات نے ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی شیلڈ پیش کی۔

latest urdu news

بلال زبیر نے تقریباً 16 ماہ تک بطور اسسٹنٹ کمشنر گجرات اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ان کے دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے متعدد نمایاں اقدامات کیے، جن میں سرحدی علاقے مرکہ حق بنیان المرصوص کے دوران ٹانڈہ کے بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں دشمن کے مورٹر حملوں سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور سیلاب کے دوران متاثرین تک راشن و پانی کی فراہمی جیسے اہم کام شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے بلال زبیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا، جبکہ نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر زرکون کو خوش آمدید کہا گیا۔

گجرات کے اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا تبادلہ، عبدالقدیر زرکون کو نیا اے سی تعینات کر دیا گیا

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم، ڈسٹرکٹ آفیسر انفارمیشن عثمان سندھو، پی ایس دانش مرزا سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter