ڈی پی او گجرات کا مختلف تھانوں اور خدمت مراکز کا سرپرائز وزٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او مہر محمد ریاض ناز نے رات گئے کھاریاں اور گردونواح کے تھانوں و خدمت مراکز کا اچانک معائنہ کیا، سیکیورٹی اور عوامی شکایات پر ہدایات جاری

گجرات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات مہر محمد ریاض ناز نے رات گئے اچانک تھانہ دولت نگر، تھانہ ککرالی، تھانہ گلیانہ، تھانہ صدر کھاریاں، پولیس خدمت کاؤنٹر عزیز بھٹی شہید اسپتال، پولیس خدمت کاؤنٹر کھاریاں، خدمت مرکز کھاریاں اور ڈی ایس پی آفس کھاریاں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے تھانوں میں موجود ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، اسلحہ خانہ (کوت)، صفائی کے انتظامات اور افسران و ملازمین کی حاضری کو تفصیل سے چیک کیا۔

latest urdu news

ڈی پی او مہر ریاض ناز نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اسٹیشنز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ تھانوں میں موجود سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت کے مراکز کو مؤثر بنانا اور پولیس کو عوام دوست ادارہ بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او گجرات کی زیرصدارت 29 مقدمات پر تبدیلی تفتیش اجلاس

ڈی پی او نے افسران کو تاکید کی کہ تھانوں میں صفائی، ریکارڈ کی درستگی اور سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا لازمی ہے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مضبوط ہو۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی پالیسی کے تحت پولیس اسٹیشنز میں شفافیت، جواب دہی اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ افسران کے اچانک دورے کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد سائلین کے مسائل کا فوری حل اور پولیس کلچر میں بہتری لانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter