تھانہ ڈنگہ پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، منشیات، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ڈی پی او گجرات کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ڈنگہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، شراب نوشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام رضا سے 1360 گرام چرس، فضل حق سے 20 لیٹر شراب، عامر نوید سے 15 لیٹر شراب، مزمل قدیر سے 620 گرام چرس اور پسٹل 30 بور، منور حسین سے 10 لیٹر شراب جبکہ بلاول حسین سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔

تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ برآمد شدہ منشیات، شراب اور ناجائز اسلحہ پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter