چوہدری نصیر عباس سدھو کے مطالبے پر ڈی جی ایف آئی اے کی طلبی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم مسائل زیرِ بحث آئے، جن میں پاسپورٹ بلاک، مسنگ پرسنز، اور انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات شامل تھے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی راجہ خرم شہزاد نواز نے کی، جبکہ رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو نے ان مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی۔

latest urdu news

چوہدری نصیر عباس نے اجلاس میں کہا کہ انسانی سمگلرز نوجوانوں کو بیرونِ ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں۔ کئی نوجوان غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جاتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں، جس کی ذمہ داری ان جعلسازوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کے پاس مکمل ویزا اور قانونی دستاویزات موجود ہیں، انہیں بلاوجہ بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔ پاسپورٹ بلاک ہونا اُن کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ مسئلہ فوری حل طلب ہے۔

چوہدری نصیر عباس نے ڈی جی ایف آئی اے کو کمیٹی میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان تمام معاملات پر وضاحت دی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی سمگلنگ اور مسنگ پرسنز جیسے حساس مسائل کو نظرانداز کرنا ریاست کی ناکامی کے مترادف ہے۔

چوہدری نصیر عباس سدھو کی این ایچ اے حکام سے خصوصی ملاقات، جی ٹی روڈ سیوریج منصوبے پر پیش رفت

کمیٹی نے چوہدری نصیر عباس کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ تفصیلی رپورٹ پیش کی جا سکے اور متاثرہ افراد کو انصاف ملے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter