دیونہ منڈی میں قائم رمضان صفدر اینڈ کلینک ہسپتال سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) نے دیونہ منڈی، گجرات میں قائم رمضان اینڈ صفدر پولی کلینک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، 26 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کی ٹیم نے کلینک کا معائنہ کیا، جس دوران آپریشن تھیٹر میں ایس او پیز کی عدم تعمیل پائی گئی، جس پر ابتدائی طور پر آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا گیا۔

latest urdu news

تاہم گزشتہ روز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انسپیکشن کی سربراہی میں دوبارہ معائنہ کیا۔ اس دوران ٹیم نے ایکسپائرڈ ادویات کی موجودگی اور بنیادی طبی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔

ذرائع کے مطابق، معائنے کے دوران متعدد بے ضابطگیوں کے شواہد اکٹھے کیے گئے، جن کی بنیاد پر پوری کلینک کی سہولت کو سیل کر دیا گیا۔

گجرات: بچے کے ختنوں کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت، متاثرہ خاندان انصاف کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب شہریوں نے شکایت کی تھی کہ اسی ہسپتال میں ایک کم سن بچے کا آپریشن خراب کیا گیا تھا، جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

سی ای او ہیلتھ گجرات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کی صحت اور جان سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر معیاری طبی سہولت یا جعلی ڈاکٹر کو برداشت نہیں کیا جائے گا

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter