چوہدری عابد رضا کا کہنا ہے کہ سرائے عالمگیر ہسپتال میں انتظامی نا اہلی کے باعث 20 سالہ بیٹی کے انتقال پر دل بہت رنجیدہ ہے۔
معاملے پرپیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ خاطر خواہ تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن گجرات پر مسلط نا اہل ٹولے کی قابلیت محض فوٹو سیشن تک محدود ہے۔
کے سربراہان کے سر ہے، گجرات ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیاں تو زبان زدِ عام ہیں لیکن انتظامی معاملات میں انکی غفلت اب گجرات کے باسیوں پر قہر بن کر ٹوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معصوم بیٹی کا خون ضلع گجرات پر مسلط شدہ گروہ اورت محکمہ صحت گجرا
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نےکہا کہ پنجاب حکومت کو اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع گجرات محکمہ صحت کے سربراہ کی نشست پر فیلڈ ورک کے تجربہ کے حامل آفیسر کی تعیناتی کرنی چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والی معصوم بیٹی کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیلئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف انکوائری کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔