بدھ, 14 مئی , 2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کا ٹی ایچ کیو اسپتال کنجاہ کا دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کنجاہ (میجر شبیر شریف شہید اسپتال) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، وارڈز، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہ راست مسائل اور سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی: "مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔”

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی بعض شکایات کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔

ڈاکٹر ثاقب منیر نے اسپتال کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ:

"دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لا کر عوامی فلاح کو ترجیح دی جائے۔”

شیئر کریں:
frontpage hit counter