20
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے آج کنجاہ اور منگووال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے “صاف ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا، صفائی کی مشینری، ویسٹ کلیکشن اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ اسٹاف اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، چیف آفیسر کنجاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا:
"صاف اور صحت مند ماحول مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جائیں۔”
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر فعال رکھا جائے۔