ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کا گورنمنٹ شمیم گرلز ہائی اسکول لالہ موسیٰ کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ شمیم گرلز ہائی اسکول لالہ موسیٰ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی و انتظامی سہولیات، کلاس رومز، سیکیورٹی، اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل، سی ای او ایجوکیشن محمد یٰسین خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء کے لیے تعلیمی ماحول، تدریسی معیار، اور اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

انہوں نے اسکول لان کی خوبصورتی، شجرکاری اور سرسبز ماحول کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے اسکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور ان کی مانیٹرنگ کا نظام بھی چیک کیا، اور اسکول میں سیکیورٹی و نگرانی کے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے واش رومز، پینے کے صاف پانی، اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ بچیوں کو بہتر اور خوشگوار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں کو ماڈل ادارے بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ فیلڈ میں جا کر خود نگرانی کریں اور بہتری کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter