ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ڈی سی گجرات کا کھاریاں میں جاری انسداد تجاوزات مہم کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کھاریاں کا دورہ کیا اور ڈنگہ روڈ پر جاری انسداد تجاوزات مہم کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھاریاں مشرف بیگ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کھاریاں شہر کی مرکزی سڑک پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کی نگرانی کی، موقع پر موجود عملے سے بریفنگ لی اور دکانداروں و شہریوں سے بھی بات چیت کی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ناجائز تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ، عوامی مشکلات اور شہر کے حسن کو متاثر کرنے کا باعث بنتی ہیں، جنہیں ہر صورت ہٹایا جائے گا۔

انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ مہم عوامی سہولت، ٹریفک نظم و ضبط، اور شہری خوبصورتی کے لیے بے حد ضروری ہے۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کو صاف، خوبصورت اور منظم بنانے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter