ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر کے ہمراہ ڈنگہ شہر اور ڈنگہ روڈ کا دورہ کیا۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر کے ہمراہ ڈنگہ شہر اور ڈنگہ روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات اور سینیٹری عملے کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔
دورے کے دوران آر آر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر وسیم اسداللہ اور صفائی عملے سے ملاقات کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر صفائی کے معیار، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور عملے کی موجودگی کا معائنہ کیا۔
وسیم اسداللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں جاری ہیں، اور شہر کو صاف رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے عمل کو مزید مربوط اور مؤثر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ "صفائی نصف ایمان ہے، اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر شہر میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔”
دورے کے موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھاریاں مشرف بیگ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔