ڈپٹی کمشنر گجرات کا دلنوالہ کا دورہ، نکاسی آب کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورالعین نے ممبر صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ کے ہمراہ گجرات کے علاقے دلنوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

latest urdu news

علاقہ مکینوں نے نشاندہی کی کہ بارش کے دوران پانی سڑک پر کھڑا ہو جاتا ہے، جس سے آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے سڑک کے ساتھ نالہ تعمیر کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی کو ہدایت دی کہ نکاسی آب کے منصوبے کے لیے تخمینہ لاگت تیار کر کے منظوری کے لیے پیش کیا جائے تاکہ جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کی تاجروں سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی ہدایت

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter