محرم الحرام کے انتظامات پر ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے دوران گجرات میں سیکیورٹی، صفائی اور شہری سہولیات سے متعلق اقدامات پر ضلعی افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے آئندہ بھی مؤثر خدمات کی ہدایت کی۔

گجرات: محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی سطح پر سیکیورٹی، صفائی اور شہری سہولیات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہر محمد ریاض ناز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضال حیات تارڑ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑا سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

latest urdu news

اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے تمام روٹس پر صفائی کا خاص خیال رکھا گیا، مناسب روشنی کا بندوبست کیا گیا، سبیل اسٹیشنز اور پورٹیبل واش رومز کی فراہمی یقینی بنائی گئی، جبکہ کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کا مؤثر نظام قائم رکھا گیا۔ ان تمام اقدامات پر ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران اور ان کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی توقعات کے مطابق فرائض انجام دیے۔

ڈی سی و ڈی پی او گجرات کا کنٹرول رومز کا دورہ، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آئندہ بھی اسی نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ کام کریں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں اور عوامی اجتماعات کے دوران امن و امان اور صفائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات، جلوسوں اور مجالس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے، جن کے لیے بلاتعطل سہولیات اور سیکیورٹی کا انتظام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوتا ہے۔ گجرات میں ان اقدامات کی تعریف عوامی سطح پر بھی کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter