سوک کلاں میں ڈکیتی، گھر سے سات لاکھ مالیت کے زیورات غائب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے سوک کلاں میں صابر حسین کے گھر سے نامعلوم چور سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر فرار، مقدمہ درج۔

گجرات،ضلع گجرات کے نواحی گاؤں سوک کلاں میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم چور صابر حسین کے گھر سے سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔

latest urdu news

اہل خانہ کے مطابق چوروں نے گھر میں گھس کر تقریباً دو تولے طلائی زیورات اڑا لیے اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔ واردات کے بعد متاثرہ خاندان نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ صدر گجرات کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمے کا اندراج کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ہی چوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

دوسری جانب علاقے کے مکینوں نے بڑھتی ہوئی چوریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter