گجرات میں رحمانیہ پل پر ڈاکوؤں کی واردات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحمانیہ پل جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکو ارسلان اصغر سے موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھین کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

گجرات میں رحمانیہ پل جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں پوئلہ کے رہائشی ارسلان اصغر اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں روک کر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

واردات کے بعد متاثرہ شہری نے تھانہ رحمانیہ میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ اور رحمانیہ پل کے گردونواح میں گشت بڑھایا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گجرات اور گردونواح میں جی ٹی روڈ پر اس سے قبل بھی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، جس پر مقامی لوگ کئی بار پولیس سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter