موجودہ حکمران عوام کے منتخب کردہ نہیں یہ فارم سے 47 سے مسلط کیے گئے، ڈاکڑ طارق سلیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مینار پاکستان میں جماعت اسلامی کے اجتماع کے تیسرے روز جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق کا خطاب۔

latest urdu news

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ پاکستان نام نہاد اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،کرپشن ،بے لگام بیورو کریسی ،ماورائے عدالت قتل اور یہاں تک کہ ملک عزیز میں ممبران بھی برائے فروخت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے منتخب کر دہ نہیں بلکہ بدقسمتی ہے کہ یہ ہم پر فارم 47 کے ذریعے مسلط کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جس طرح نظام کو چیلنج کیا یہ ہر دل کی آواز ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter