شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس سول لائن کی بروقت کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ سول لائن پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے والے پانچ ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ویڈیو میں چند افراد کو ایک شہری پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے ویڈیو وائرل ہونے کے فوری بعد واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے سرفراز یوسف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر فرقان شہزاد کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے تشدد میں ملوث تمام افراد کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں سفیان، تائب، عابد علی، نوید اختر اور عاصم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ویڈیو خود بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہے۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور شہریوں پر تشدد جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کو قانون شکنی کی جرأت نہ ہو۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter